موبائل سموں کی پڑتال و تصدیق کا عمل جاری، کمپنیوں کے دفاتر اور فرنچائز پر لمبی لائنیں،
ریٹیلرز تصدیق کیلئے 30روپے لینے لگے، صارفین کا احتجاج، وزارت داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جمعرات 5 فروری 2015 23:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے بائیو میٹرک طریقہ کار کے تحت موبائل سموں کی رجسٹریشن اور پڑتال کا کام جاری رکھا ہواہے جس کے تحت موبائل کمپنیاں مختلف اپنی دکانوں اور سینٹروں کے ذریعے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کررہی ہیں جس کے باعث وہاں لمبی لائنیں نظر آتی ہیں۔
(جاری ہے)
دوسری جانب کمپنی کے دفاتر اور فرنچائز پر سم کی تصدیق کے لئے وزارت داخلہ کے مقرر کردہ نرخ دس روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ عام ریٹیلرز 30روپے وصول کر رہے ہیں جس پر صارفین نے سخت احتجاج کیا ہے اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اب تک لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر سے سموں کی بائیو میٹرک پڑتال کیلئے مختلف سنٹرز سے رجوع کیا گیا ہے اور جس میں عوام الناس اپنے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے اپنی سموں کی باقاعدہ تصدیق کروارہے ہیں ،اس ماہ کے آخر تک تصدیق نہ کرانے والوں کی سمیں بلاک کر دی جائیں گی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.