فتح جنگ میں کروڑوں کی لاگت سے صاف پانی کی سپلائی کاآغازحکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے ،خالد محمود

جمعرات 5 فروری 2015 23:21

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) مسلم لیگ ن اٹک کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خالدمحمودنے کہاہے کہ فتح جنگ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے صاف پانی کی سپلائی کاآغازحکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے جس سے فتح جنگ شہرکے عوام کابرسوں پرانامطالبہ پوراہوجائے گاچوہدری نثارعلی خان،آصف علی ملک اورمحمدشاویزخان نے انتخابات میں عوام سے جووعدہ کیاتھاوہ چوہدری نثارعلی خان کی مہربانی اورایم پی اے شاویزخان کی انتھک محنت سے پوراہورہاہے عوام کوخواب دکھانے اورجھوٹ کی سیاست کرنے والوں کواب اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہئے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک بیان میں کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ایم پی اے شاویزخان کی عمرہ ادائیگی سے واپسی پرحسن ابدال میں بوائزڈگری کالج اورکروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج منصوبے کاآغاز تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازثابت ہوگاانہوں نے کہاکہ قوم تسلیم کرچکی ہے کہ میاں محمدنوازشریف سے زیادہ کوئی لیڈرمخلص نہیں اورمسلم لیگ ن ہی ملک کی واحدمحب وطن جماعت ہے مسلم لیگی قیادت کی مہربانیوں سے2018ء کاضلع اٹک بہت مختلف ہوگامشرف کے یاروں سے اب اقتدارکی ٹرین بہت دورجاچکی ہے اور ضلع اٹک مسلم لیگ ن کاناقابل تسخیرقلعہ بن چکاہے ۔

متعلقہ عنوان :