Live Updates

حکومت پر تنقید پی ٹی آئی کا شیوہ ہے اس کو نہیں روکا جاسکتا ،رانا محمد مقبول ،

اب گورنر پنجاب بھی تحریک انصاف ہی بتائے گی، عوام کو پٹرولیم مصنوعات سے ریلیف کی یقینی فراہمی ممکن بنانے کیلئے عملی اقدامات کے جاچکے ہیں صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کوپٹرولیم مصنوعات سے براہ راست فائدہ پہنچایا جائے منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،قائم مقام گورنر پنجاب

جمعرات 5 فروری 2015 23:21

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمدمقبول خاں نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید پی ٹی آئی کا شیوہ ہے اس کو نہیں روکا جاسکتا اب گورنر پنجاب بھی تحریک انصاف ہی بتائے گی عوام کو پٹرولیم مصنوعات سے ریلیف کی یقینی فراہمی ممکن بنانے کے لئے عملی اقدامات کے جاچکے ہیں صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کوپٹرولیم مصنوعات سے براہ راست فائدہ پہنچایا جائے منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی بلدیاتی انتخابات موجودہ حکومت ضرور کرائے گی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بہت جلد ہوجائے گا عوامی طاقت نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایاقیام پاکستان سے آج تک عوام کا سب سے خیر خواہ صرف یہی ہے عوامی امیدوں پر پور ا اترنے کی بھر پور کوشش جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہا ر انہوں نے عارفوالا میں سابقہ صوبائی وزیر خوراک ٹکا محمد اقبال خاں کے بھائی ٹکا خالدخاں کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹکا محمد مختار خاں اور ایم این اے رانا زاہد حسین خاں ۔

(جاری ہے)

ٹکا محمد فریدخاں ایڈووکیٹ بھی موجودتھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات