کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،مخدوم جاوید ہاشمی،

کشمیریوں کی لمبی جہد مسلسل رنگ لائے گی، سیا ست میں ہمیشہ مشکل فیصلے کئے کسی گورنری یا سینیٹر شپ کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے سیا ست کر تا ہوں ،سیاست ہنڈولے کی طرح ہے سیا سی موت سمجھنے والوں کو ما یوسی ہوگی، جہانیاں کی عوام نے تین مرتبہ منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجااگلا انتخاب جہانیاں کے عوام کی خواہش کے مطا بق لڑوں گا، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 5 فروری 2015 23:14

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،مخدوم ..

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کشمیریوں کی لمبی جہد مسلسل رنگ لائے گی ، سیا ست میں ہمیشہ مشکل فیصلے کئے ہیں کسی گورنری یا سینیٹر شپ کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لئے سیا ست کر تا ہوں گاسیاست ہنڈولے کی طرح ہے سیا سی موت سمجھنے والوں کو ما یوسی ہوگی جہانیاں کی عوام نے تین مرتبہ منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجااگلا انتخاب جہانیاں کے عوام کی خواہش کے مطا بق لڑوں گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمنٹ کیلئے قربانیاں دیں جیلیں کاٹیں اس پر دھاوا کیسے بول سکتا تھا اسی بناء پر تحریک انصاف سے اختلاف کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نوجوانوں کا گلہ جائز تھا۔تحریک انصاف میں مخصوص ٹولے ہٹ دھرمی کی وجہ سے اصولی فیصلہ کیا۔ملتان کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں ے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت سب سیاسی جماعتیں اپنی مجبوریوں کے بھنور میں پھنسی ہوئیت ھیں حمایت یا مخالفت پر کوئی گلہ نہیں حلقے کے عوام نے 40ہزار ووٹ دیئے ان کا شکر گزار ہوں۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اراکین بخوبی جانتے ہیں کہ بہت سے لوگ عام انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھے تحریک انصاف کو ملک کے لئے فیصلے کرنے چائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ کی فصل ہے پر اس کے پارلیمنٹ میں بولنے کے حق کی حمایت میں دھرنا دینا چاہتا ہوں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا کیس مضبوط لیکن اس کا وکیل کمزور ہے۔

دنیا کی سب سے طویل جدوجہد آزادی کو اب حق خود ارادیت کا ثمر ملنا نا گزیر ہو چکا ہے بھارت کشمیر میں ہٹ دھرمی کرکے اپنے 250سے زائد اضلاع پر مشتمل علاقے پر عملاً اپنا نظم و نسق کھو چکا ہے۔اس سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک غلام مرتضیٰ میتلا کے بھائی کے انتقال پر ان سے اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ کی فصل ہے لیکن پارلیمنٹ میں اس کو بولنے کا حق ملنا چاہیے ۔

دھرنوں کی سیاست پوری دنیا میں ہوتی ہے لیکن اس کا طریقہ کا ر ہوتا ہے ۔سینٹ اور گورنر کی سیٹ کا امیدوار نہیں ۔لیکن جب بھی پارلیمنٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو رکاوٹ بنوں گا۔سیاستدان ہوں اور سیاست میں سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ سیاست سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کشمیروں کا کیس مضبوط لیکن وکیل کمزور ہے،کشمیریوں نے تقریبا 100سال قبل ڈوگرہ راج سے آزادی کی جنگ شروع کی۔اتنی لمبی جنگ پاکستان نے بھی آزادی کیلئے نہیں لڑی۔آج انڈیا کا میڈیا کہنے پر مجبور ہو چکا ہے کہ کشمیر کو چھوڑ دو نہیں تو کشمیر ہمیں نہیں چھوڑے گا۔اس موقع پر حکیم عبدالمجید سلیمانی ،چوہدری خلیل احمد گھمن اور دیگر بھی موجود تھے۔