خانیوال ،پنجاب کی گورنری سید فخرامام کو ملنے کے واضح ترین آثار نظر آنے لگے،

بیگم تہمینہ دولتانہ کا نام بھی سامنے آنے لگا

جمعرات 5 فروری 2015 23:01

خانیوال ،پنجاب کی گورنری سید فخرامام کو ملنے کے واضح ترین آثار نظر ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) پنجاب کی گورنری سید فخرامام کو ملنے کے واضح ترین آثار نظر آرہے ہیں ،بااثر اور موقر ذرائع نے بتایا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام جو مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور ایک متحرک اور تجربہ کار سیاستدان کی حیثیت سے اس وقت منظر عام پر ہیں ۔مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف اس بارے بڑی سنجیدگی سے غور وخوض کررہے ہیں اور مشاورت بھی تقریباً مکمل کرلی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گورنر پنجاب چودھری سرور کے مستعفی ہونے کے بعد میاں نواز شریف کو سابق سپیکر سید فخرامام کی سفارش کی تھی جسکے بعد مشاورت کا وسیع تر سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔

اگر سید فخرامام پنجاب کے گورنر بنتے ہیں تو یہاں انکے آبائی سیاسی حلقے میں انکی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سید فخرامام گزشتہ تین الیکشن تسلسل کے ساتھ ہارتے رہے ہیں اور انکے سیاسی حریف بیرسٹر محمد رضاحیات ہراج اب بھی اس حلقے میں انکے مقابلے میں مضبوط تر ہیں ،جسکی وجہ سید گروپ انتشار کا شکار ہے اور لوگ بدستور رضاحیات ہراج کے ہراج گروپ کا حصہ بن رہے ہیں ،سید فخرامام کے گورنر بن جانے سے کبیروالا میں طاقت کا توازن ہوجائے گا اور یہاں سے ایک گروپ کی اجارہ داری کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ۔ اس دوڑ میں وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ بھی شامل ہے اگر انکی تقرری ہوگئی تو وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون گورنر ہونگی

متعلقہ عنوان :