بنوں،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت الدعوة اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلیاں

جمعرات 5 فروری 2015 22:45

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت الدعوة اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں جبکہ انڈیا کے خلاف نعرے درج تھے ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے رہنما علی عمران شاہین،ضلعی امیرنصراللہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان،جماعت الدعوة کے سرفراز خان،مولانا راقیاز،،عبدلتواب،نقیب اللہ،وصال احمد،جماعت اسلامی کے تعلقات سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر عزیز الرحمن،نائب امیر اختر علی اور سٹی کے رہنما حاجی جہانگیر خان نے کہا کہ کشمیر ہمارا شہ رگ ہے اور کشمیر جلسوں،جلوسوں اور کانفرنسوں سے آزاد نہیں ہوگا بلکہ کشمیر جہاد کے ذریعے آزاد ہوگا جس طرح1947میں جہاد کے ذریعے نصف کشمیر آزاد کرایا تھا ہم ایسے اقوام متحدہ کو نہیں مانتے جو کشمیر اور فلسطین آزاد نہیں کرسکتے بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے قرارداد پر عمل نہیں کرتا ،اور8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کے آواز کو دبانے اور انکی آزادی کو صلب کررکھا ہے ہم بھارتی دہشت گردی پر خاموش نہیں رہیں گے اسرائیل کے خلاف بھی جہاد کریں گے جہاد مسلمانوں کا زیور ہے اور کشمیر کی آزادی اور بھارتی فوجیوں کی کشمیر سے انخلاء تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جماعت الدعوة کے علی عمران شاہین اور دیگر رہنماؤں نے مذید کہا کہ امریکہ نے حافظ سعید اور جماعت الدعوة کے اثاثے منجمد کرکے دہشت گردی کے الزامات لگائے ہیں لیکن ہمارے اثاثے پیسے نہیں مجاہدین ہیں مظلوم کشمیریوں کو اگر بھارتی تسط سے آزادی دلانا دہشت گردی ہے تو ہم یہ دہشت گردی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خوست میں بھارتی سفارت خانے کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے راہ ہموار کررہا ہے لیکن جب تک مسلمانوں میں جہاد کا جذبہ رہیگا بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بھگاڑ سکتا ہے تاہم دنیا بھر کے مسلمانوں کا اپنے حقوق کیلئے ایک ہونا پڑیگا اور کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی تسلیم نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :