Live Updates

تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثر افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی سکندر لاشاری کا مطالبہ

جمعرات 5 فروری 2015 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر سکندر لاشاری نے حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور بااثر افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 21 جنوری کو ڈائریکٹر ایچ ڈی اے اقبال میمن کے رشتہ دار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ میرے چوکیدار جاوید کے گھر آئے جو کہ کچی آبادی ڈیپلائی میمن سوسائٹی میں رہتا ہے اور وہاں گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ، قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور ٹریکٹر کی مدد سے پورے گھر کو مسمار کر دیا یہ زمین 2ایکڑ 8 گھونٹے ہے جو کہ ایریگیشن محکمہ آبپاشی کی زمین ہے اور اس کی لیز ہمارے پاس موجود ہے اس زمین پر ہمارے کچے پکے مکانا ت بھی بنے ہوئے ہیں ہم غریب لوگ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ یہاں رہائش پذیر ہیں بلڈر مافیا عثمان میمن ، ڈائریکٹر ایچ ڈی اے اقبال میمن ، رضوان میمن اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :