حیدرآباد، سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے کے قید ی کی خود کشی کی کوشش،

اپنا گلا کاٹ لیا ، نازک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا

جمعرات 5 فروری 2015 22:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) سینٹرل جیل حیدرآباد میں قتل کے مقدمے کے قید ی نے خود کشی کی کوشش کے دوران اپنا گلا کاٹ لیا جسے نازک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا ، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل حیدرآباد میں قتل کے مقدمے میں قید ایک قیدی علی محمد ولد اللہ بچایو شورو نے جمعرات کے صبح اپنی گردن پر بلیڈ کے وار کرکے خود کشی کی کوشش کے دوران خودکو شدید زخمی کرلیا ، قیدی کی جانب سے خود کشی کی اطلاع ملتے ہیں جیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور زخمی قیدی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا قیدی علی محمدکوٹری کے علاقے سائٹ کا رہائشی اور گذشتہ چار سال سے قتل کے ایک مقدمے میں سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید ہے

متعلقہ عنوان :