پاکستان کو آزاد ہوئے 68برس بیت چکے ہیں لیکن کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں اپنی جگہ موجود ہے،عبداللطیف نظامانی

جمعرات 5 فروری 2015 22:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے کے مرکزی چیف آرگنائزر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو آزاد ہوئے 68برس بیت چکے ہیں لیکن کشمیر کا مسئلہ روز اول آزادی جوں کا توں اپنا جگہ موجود ہے کشمیر جو ہمارے مملکت پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ جس کا خون آج تک بہہ رہا ہے جسکے باعث نہ صرف وہ لہولہان ہے بلکہ ہر خون کا بہنے والا قطرہ پکار پکار کر باالعموم مسلمانانِ ہند اور بالخصوص پاکستانیوں سے حق آزادی کے تعاون طلب کررہا ہے لہٰذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کا اعلان کیا جائے جبکہ ہم صرف آزادی کے دعووں کے سوا عمل جدوجہد کرنے سے قاصر ہیں جسکے باعث کشمیر کا مسلمان دن بدن نئے مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

آج پورے پاکستان اور کشمیر میں جدوجہد آزادی کشمیر کا دن نہایت جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور بڑے بڑے جلسے جلوس و تقریبات اور لمبی لمبی انسانی ہاتھوں کی زنجیروں کا انعقاد کیاجارہا ہے لیکن ہم کل سب کچھ بھول کر پھر سے کشمیر کاز سے منہ موڑ لینگے اور کشمیر یوں کے خون کو بھلا دینگے ۔ جو ہمارے لئے باعث مذامت ، شرمندگی اور ابن الوقتی کا مقام ہے۔

وریں اثناء عبداللطیف نظامانی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے مرحوم انتہائی ملنسار ، خوش اخلاق اور مزدور دوست تھے وہ اکثر مزدوروں کے پروگراموں میں بالخصوص لیبر ھال لاہور تشریف لاتے تھے جہاں ان سے ملاقاتیں اور مسائل کو شیئر کیا جاتا تھا۔ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں آعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر عظیم عطا کرے آمین

متعلقہ عنوان :