کھلاڑیوں کی کمائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

جمعرات 5 فروری 2015 22:37

کھلاڑیوں کی کمائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میدانوں میں کامیابی حاصل کریں یا ان کو شکست ہو، ان کا خزانہ ضرور بھرتا ہے۔بورڈ کی جانب سےکھلاڑیوں کو مراعات کے ساتھ بھاری تنخواہیں بھی ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے چار لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔

ططبیرون ملک دورے پر ہونے کی صورت میں کپتان کو ہفتہ وار سو امریکی ڈالر الاؤنس بھی دیا جاتا ہے جبکہ ملکی میچز میں یہ الاؤنس یومیہ پانچ ہزار روپے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی تنخواہ پندرہ ہزار امریکی ڈالرز ہے جبکہ ٹیم مینجر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :