تھرپارکر میں لگائے سولر آر او پلانٹ سے عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت لائٹ اور زمین کو آباد کرنے میں مدد ملے گی،سینیٹر تاج حیدر،

سندھ حکومت مستقل بنیادوں پر تھر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،پی پی رہنما

جمعرات 5 فروری 2015 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) حکومت سندھ کی جانب سے تھرپارکر میں لگائے گئے سولر آر او پلانٹ سے تھر کے عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت لائیٹ اور زمین کو آباد کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پی پی سینیٹر تاج حیدر نے مٹھی میں لگائے گئے ایشیا کے سب سے بڑے سولر آر او پلانٹ اور تھر کول ایریا کے پنجاب سے آئے ہوئے سینیئر صحافیوں کے وفد کے ہمراہ تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مستقل بنیادوں پر تھر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کے گاوٴں میں لگنے والے سولر آر او پلانٹ سے تھر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ سولر آر او پلانٹ سے پینے کے صاف پانی کے علاوہ ہر گاوٴں کو سولر کے ذریعے بجلی بھی مہیا کی جائیگی جس کے لیے سولر پر چارج ہونے والی ایک سے دو بیٹریاں لگا کر گاوٴں میں لائیٹ فراہم کی جائیگی جس میں گاوٴں کے مین شاہراہوں پر پول لگا کر سولر بلبوں کے ذریعے گاوٴں کو روشن کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام سولر آر او پلانٹس پر 20ایکڑ تک زمین کو آباد کیا جا سکے گا جس کیلئے مختلف این جی اوز سے رابطے میں ہیں جسے آر او پلانٹس کے ذریعے زمین کو آباد کرنے کا پروجیکٹ دے کر تھر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائینگی جس سے سبزی ، اناج اور مال کے چارے کے علاوہ دیگر اشیاء تھر کے عوام کو انکی دہلیز پر ملیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال میں 750آر او پلانٹس کا کام مکمل کیا جائیگا اور آئندہ سال مزید آر او پلانٹس دیے جائینگے۔

ہر آر او پلانٹ پر جانوروں کو پانی پلانے کیلئے حوض بنوائے جا رہے ہیں جس سے گاوٴں میں موجود مویشیوں کو پینے کے پانی میں آسانی مہیا ہو گی ۔ بعد ازاں سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی بلاک ٹو کے دورے کے دوران پروجیکٹ مینئجر نعیم آفتاب پاشا نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 1.75بلین ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں ۔ انہوں نے بلاک سے نکلنے والے کوئلے سے 4ہزار میگا واٹ بجلی آئندہ پچاس سال کیلئے استعمال کی جا سکے گی ۔

اس وقت ہم 660میگا واٹ کا پاور پروجیکٹ لگا رہے ہیں ۔ 2018کی ابتدا میں 660میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ اسٹیشن پر بھیجی جائیگی ۔ ہر ڈیڑھ سے دو سال کے اندر 660میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا جائیگا ۔ 6000ایکڑ اراضی پر پانچ ہزار عملہ مقرر کیا جائیگا جس سے 3500مقامی تھر کے لوگوں کو روزگار دیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ ایک ہزار چائنہ کا عملہ شامل ہوگا ۔ چائنہ حکومت سندھ میں ایم او یو سائن ہو چکا ہے ۔

بلاک 2کے پروجیکٹ میں دو بلین ڈالر خرچ آئیگا جس میں ایک بلین ڈالر پاور پروجیکٹ پر اور دوسرا مائیننگ پروجیکٹ پر خرچ ہوگا۔ اس پروجیکٹ کو سندھ حکومت اور اینگرو ملکر مکمل کرینگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 160میٹر کھدائی کرنے کے بعد 1.5بلین ٹن کوئلہ نکالا جائیگا ۔ ماحول کے حوالے سے مکمل پلان تیار ہے اس پروجیکٹ سے ماحول پر کسی بھی قسم کے غلط اثرات نہیں پڑینگے ۔ مقامی لوگو ں سے خرید ی ہوئی زمین 4000ایکڑ زمین سے کچھ لوگوں کو معاوضہ دے چکے ہیں بقیہ کو بھی دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :