حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری

جمعرات 5 فروری 2015 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس آفسز اوردیگر تنظیمی دفاتر پر چراغاں کے علاوہ شہر بھر کی مختلف گلیوں، شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں اور بعض اہم شاہراہوں اورعلاقوں ، گلیوں کو تنظیمی پر چموں برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر بڑے تنظیمی پرچم بھی لگائے گئے ہیں سیکٹرز کی جانب سے جشن صبح نو کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ۔

کیمپوں میں تحریکی پرچم اور الطاف حسین کی تصاویر آویزاں کئی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جشن صبح نو کی تیاریوں کا جائز ہ لینے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی ،رکن سید خورشید علی ، ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،زبیر احمد خان ،صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی اور دلاور قریشی نے دورہ کیا ۔

علاوہ ازیں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے باغ مصطفی گروانڈ میں 7فروری بروز ہفتہ کو ایک شاندار میوزیکل پرگرام کا انعقا د کیاگیا ۔جشن صبح نو کے سلسلے میں حیدرآباد شہر انتہائی خوب صورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جشن صبح نو کے حوالے سے حیدرآباد کی عوام میں بڑا جوش و جذبہ پایا جارہا ہے