بھارت کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے ،ذوالفقار علی کھوسہ،

بھارت ظلم وستم کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانہیں سکتا ،ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت بلوچستان

جمعرات 5 فروری 2015 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) جماعت اہلسنت بلوچستان کے ناظم اعلیٰ ذوالفقار علی کھوسہ نے اپنے تحریری بیان میں بھارتی جارحیت اور کشمیری عوام پر ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے بھارت ظلم وستم کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانہیں سکتا حکومت پاکستان بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کرلے اور کشمیری عوام کے ی حق خودراریت کیلئے کردار ادارکرے بھارت کے ساتھ تجارت کے بہانے تعلقات کی بھیک مانگے بلکہ مکمل سفارتی بائیکاٹ کرکے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ خود مسئلہ کشمیر کا حل امریکہ کی لونڈی اور اسرائیل کی بغل بچہ تنظیم ہونے کا کردار ادا کررہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے بھارت اسرائیل کے ساتھ ملکر امریکی آشیر باد کیساتھ کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ درہا ہے پوری پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی کشمیر مناکر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہا ر یکجہتی کررہی ہے بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ ہونے کا راگ الاپنا بند کر کے اب کشمیر بھارتی استعماری طاقتوں کے نرغے سے ضرور نکلنے میں کامیاب ہوگا اور کشمیر کل بھی پاکستان کا تھا آج بھی کشمیر پاکستان کا ہے

متعلقہ عنوان :