کوئٹہ، سنی تحریک بلوچستان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 5 فروری 2015 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) سنی تحریک بلوچستان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی صدر حافظ محمد یوسف مسکان زئی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں کیونکہ بھارتی فوج انسانی حقوق پامال کررہی ہے جبکہ امریکہ اور عالمی برادری جو کہ انصاف کے چیمپئن کے دعویدار ہیں کشمیر میں بھارتی مظالم نظر نہیں آرہے جو نہتے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررہے ہیں آج پاکستان بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مزارات اولیاء کی سیکورٹی کو سخت بناتے ہوئے ان کو نذرآتش کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں