ہنگو،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈی سی آفس سے مین چوک ہنگو تک ریلی نکالی گئی

جمعرات 5 فروری 2015 22:20

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایم پی اے ھنگو شاہ فیصل کی قیادت میں کشمیر یکجہتی ریلی جوکہ ڈی سی آفس ھنگو سے ہوتے ہوئے مین چوک ھنگو تک نکالی گئی ،ریلی میں سنی سپریم کونسل کے چئیر مین مولانہ عبد الستار ،خطیب اڈہ مسجد مولانہ عبد الجلیل ،تحصیلدار عبد لحمید ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نور اوز ایڈوکیٹ ،شاہ حسین خان ایڈوکیٹ ،مینارٹی وینگ ھنگو کے صدر ہری دیال سندھو ،سینئیر صحافی میاں سیف الاسلام کاکاخیل، صالح دین اورکزئی،فاروق اورکزئی و دیگر صحافیوں کے علاوہ اساتذہ اور سرکاری محکموں کے افسران معززین سیاسی و سماجی رہنماؤ ،علمائے کرا م اور اقلیتی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی یوم کشمیر یکجہتی ریلی ڈپٹی کمشنر ھنگو آفس سے ہوتے ہوئے مین چوک ھنگو میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی مقررین نے کشمیر کو پاکستان کا آٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔