بھارتی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، کشمیر کی آزادی کا اعلان کریں،پرویز خٹک،

عالمی برادری کشمیریوں سے کیا خودارادیت کا وعدہ پورا کرے ، بھارت اہل کشمیر کو استصواب رائے کا مسلمہ حق دینے کی بجائے الٹا ان پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جو مہذب دنیا کا شیوہ نہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 5 فروری 2015 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں سے کیا خودارادیت کا وعدہ پورا کرے جسکی ضمانت انہیں نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ خود ماضی بھارتی رہنماؤں نے دی ہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اہل کشمیر کو استصواب رائے کا مسلمہ حق دینے کی بجائے الٹا ان پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جو مہذب دنیا کا شیوہ نہیں کشمیری عوام پر فوجی بربریت بھارت کے جمہوری چہرے کا بدنما داغ بن چکا ہے جسے دھونا ضروری ہو چکا مگر ظلم اور طاقت کے بل بوتے کسی قوم کو تادیر محکوم نہیں رکھا جا سکتا جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں بلکہ عوامی نفرت کی لہر بھارت کے اندر زیادہ شدت سے پھیل رہی ہے اسلئے بھارتی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور عقل کے ناخن لیتے ہوئے برصغیر کے ڈیڑھ ارب لوگوں کو جنگ اور تباہی کے خطرات سے بچائیں بہتر ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداددں کے مطابق حل کیا جائے جو خطے میں پائیدار امن کی کنجی ثابت ہو گی خطے اور عالمی میڈیا کو بھی چاہئے کہ یہ حقیقت موثر اطور پر جاگر کرے پورے جنوبی ایشیاء میں دائمی امن کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ورنہ خطے پر ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہینگے پرویز خٹک نے واضح کیا کہ پاکستان اور کشمیریوں کے دینی اور ثقافتی رشتے صدیوں پر ہیں ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہم بحیثیت قوم کشمیریوں کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ہم مظلوم کشمیریوں پر بھارت کے بڑھتے ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں آج کشمیری اپنے آزدی کے پیدائشی حق کیلئے پوری دنیا میں سراپا احَتجاج ہیں اور عالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑ رہے ہیں اگر دنیا نے مظلوم قوم کی آواز نہ سنی تو انکی اندرونی خلش اور عوامی بے چینی میں بھی اضافہ ہو گا۔