جڑانوالہ، مختلف حادثات میں تین سالہ بچی جاں بحق

جمعرات 5 فروری 2015 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)دو مختلف حادثات میں تین سالہ بچی جاں بحق، دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ کبیر کے رہائشی احمد حسن کی تین سالہ بیٹی کومل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ریڑھی کے نیچے آ کر بْری طرح زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اْس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ کے دوران سید والا روڈ نوویں میل کے قریب دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرانے سے چک نمبر 581 گ ب کا رہائشی محمد ایوب، کوٹ کبیر کی رہائشی خواتین موداں بی بی زوجہ یعقوب، منظوراں زوجہ ناصر اور مشتاق نامی شخص شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ایوب اور مشتاق کو تشویشناک صورت حال کے پیشِ نظر فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔