مولا نا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منا یا گیا،

کشمیر ی اپنا حق خودارادیت کے حصول کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں ‘ مقررین

جمعرات 5 فروری 2015 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے مر کزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منا یا گیا ، ملک بھر میں جلسے، جلوس اورریلیاں نکالی گئیں لاہور میں پریس کلب کے باہر مظاہرے کی قیادت جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور مو لا نا محب النبی ،مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ اشرف گجر ،صاحبزادہ فصیح الدین سیف،مفتی شمس الحق،شاہد اسرار ،حافظ نصیر احرار ،حافظ عبد الواجد،حافظ غضنفر عزیز،حاجی محمد قیوم اور دیگر نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان،مو لا نا محب النبی،مو لا نا سیف ،حافظ اشرف اور دیگر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کاامتیازی رویہ افسوسناک انہوں نے کہا کہ کشمیر ی اپنا حق خودارادیت کے حصول کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کے امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے پا کستان ان کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر یوں کو بنیادی حقوق کے لیئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیئے ناگزیر اس پر پا کستان کا مئو قف اصولوں پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کیوں گونگی اور بہری بنی ہو ئی ہے انہوں نے پاکستان مسئلہ کشمیر کا فر یق بھی ہے اور وکیل بھی انہوں نے کہا کہ جو سلامتی کونسل کی قرار دادپر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کے خواب دیکھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کاحل استصواب رائے میں میں ہے جب اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہے۔