قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال ممالک کے وسائل کو خطے کی ترقی،عوام کے فلاح ،بیروزگاری،غربت کے خاتمہ کیلئے استعمال میں لاکر خطے کو اقوام عالم میں ایک باوقار مقام دلایا جاسکتاہے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

جمعرات 5 فروری 2015 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے خطے میں قیام امن کیلئے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون،اعتماد،تجارت کے فروغ کیلئے مذہبی جنونیت و انتہا پسندی کے خاتمہ کو وقت اور حالات کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال ممالک کے وسائل کو خطے کی ترقی،عوام کے فلاح ،بیروزگاری،غربت کے خاتمہ کیلئے استعمال میں لاکر خطے کو اقوام عالم میں ایک باوقار مقام دلایا جاسکتاہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس وقت عوام اور خطے کے ممالک کو مذہبی دہشت گردی و بربریت کا سامنا ہے۔جس نے جہاں ایک طرف خطے کے ممالک میں خوف ،دہشت اور بربریت کی فضاء قائم کی ہیں وہی بیروزگاری،غربت،جہالت کو فروغ دیکر پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مسائل میں اضافہ کیا ہے عوام کے تقسیم کے عمل کی وجہ سے اس وقت فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے مسائل کے باعث خطے کے ممالک کے وسائل کی بڑی مقدار مذہبی انتہا پسندی کے خاتمہ پر خرچ ہورہاہے جو براہ راست عوام کو متاثر کرتے ہوئے
غربت،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان،افغانستان سمیت خطے میں آباد ممالک کو قدرت نے معدنی وسائل کی شکل میں وافر ذخائر دے رکھاہے۔اگر ان وسائل کے مثبت اور عوامی مفادات کے استعمال کیلئے خطے کے ممالک اعتماد کی بنیاد پر اپنے روابط اور تعلقات کو فروغ دیکر خطے کے عوام کی تقدیر بدلنے کا عزم کر لیں تو یقینا خوشحالی،امن اور ترقی خطے کے عوام کا مقدر بنے گی۔

مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ خطے سے امن کے دشمنوں ،مذہبی دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں سنجیدہ کاروائیاں کرتے ہوئے عوام کے جان ومال،تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔مذہبی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں اور پناہ گاہیں ملک بھر میں مخصوص مقامات پر واقع ہیں جنکی معلومات تمام خفیہ اداروں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر مامور اداروں کو حاصل ہے۔اگر واقعی حقیقی معنوں میں حکومت اور حکومتی ادارے عوام کے تحفظ اور مذہبی انتہا پسندوں کے خاتمہ پر متفق ہوگئے ہیں تو چند عناصر کا خاتمہ اتنی مشکل نہیں ہونی چاہئے۔صرف ارادوں اور نیتوں کو مضبوط اور صاف ہونا