مولانا فضل الرحمان پور ی امت مسلمہ کے ترجمان ہیں ، ڈاکٹر محمد اکبر کھوسہ

جمعرات 5 فروری 2015 21:59

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) مولانا فضل الرحمان پور ی امت مسلمہ کے ترجمان ہیں ۔ قائد جمعیت کے دانشمندانہ فیصلے قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل مانجھی پور کے امیر ڈاکٹر محمد اکبر کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہ صرف دینی مدارس علماء کرام بلکہ پور ے امت مسلمہ کے ترجمان ہیں وقت حالات کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے جس دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے ہمیشہ تاریخ کا حصہ ہے موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کو جس طرح گائیڈ کررہے ہیں قابل تحسین ہے جمعیت الله کی زمین پر الله کا نظام چاہتی ہے جمیعت حقوق کے حصول کے لیئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی جمیعت علماء اسلام وہ جماعت ہے جو لسانی و عصبی قومیت سے پاک ہے وہ ہمیشہ انسانیت اور انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیئے جدو جہد کر رہی ہے اور روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ظالم سے بغاوت اور مظلوم کی حمایت کی ہے ۔