متحدہ کے وفد کی پرویز مشرف اور پیر پگارا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 5 فروری 2015 19:43

متحدہ کے وفد کی پرویز مشرف اور پیر پگارا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) ایم کیو ایم کے وفد کی پرویز مشرف کے بعد پیر پگارا سے ملاقات کی۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے سندھ کی سیاست کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کام کرنا ہو گا۔سینیٹ کے انتخابات قریب آتے ہیں سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے سابق صدر پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق، بابر غوری، بیرسٹر سیف ، خالد مقبول صدیقی، نصرت شوکت اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے پیر پگارا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا سندھ کی سیاست کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ میں اپوزیشن کے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے پیرپگار سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :