Live Updates

الیکشن دھاندلی پراسی مہینے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے والا ہے،عمران خان

جمعرات 5 فروری 2015 19:05

الیکشن دھاندلی پراسی مہینے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے والا ہے،عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن دھاندلی پر اسی مہینے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے والا ہے،خیبر پختونخوا میں پنجاب اور سندھ کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے، صوبے میں گاؤں کے لوگوں کے پاس اختیارات لے جائیں گے ،اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہمیں ڈکٹيٹر بھی ٹھیک نہیں ملے،اگر کوئی ٹھیک ڈکٹیٹر مل جاتا تو ملک آگے چلا جاتا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے تحت منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنما بیرسٹر سلطان محمود کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹرسلطان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں ،بیرسٹر سلطان محمود پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،بیرسٹرسلطان نے آزاد کشمیر اور وہاں کےعوام کے لیےبہترین فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں قانون حقوق کی حفاظت کرتا ہے،جمہوریت میں پلنے والے آزاد شہری ہوتے ہیں،جمہوریت کا مطلب ہر شہری کی آزادی ہے،جو ذہنی آزاد نہیں وہ صرف اچھے غلام بنتے ہیں،2سال سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام آنےوالا ہے ،پختونخوا کے بلدیاتی نظام میں گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے، یہ چھوٹا سا طبقہ ہے جو ارب پتی بن گیا ہے ،نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انگریز 80سال تک قبائلی علاقوں پرقبضےکی کوشش کرتارہا، نہیں کرسکا،قبائلی علاقوں میں لوگ اپنے فیصلے جرگے کے ذریعے خود کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آزادی ہم دلائیں گے، ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے وہ جدوجہد کریں گے کہ دنیا دیکھے گی، پاکستان اور بھارت میں لوگ جانوروں کی طرح زندگی گزاررہے ہیں، اس نظام میں چند لوگوں نے سب کو غلام بنایا ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہر فیصلہ ریفرنڈم کےذریعےہوتا ہے،کیونکہ وہ آزاد ہیں،سوئٹزرلینڈ کے 25صوبے ہیں،ہرصوبہ اپنا فیصلہ خود کرتا ہے، اکیلا چیف ایگزیکٹو فیکٹری نہیں چلاسکتا، ملک کیا چلائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :