شہبازنے بھی قبضہ مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دئیے، گلوبٹ کلچر ن لیگ کو پنجاب سے ختم کردے گا :چوہدری سرور

جمعرات 5 فروری 2015 14:02

شہبازنے بھی قبضہ مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دئیے، گلوبٹ کلچر ن لیگ کو پنجاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی جماعتوں اور خاندانوں کو واپس اپنے کارکنوں کی طرف لوٹنا ہوگا،حالات ان کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، گلوبٹ کلچر نے مسلم لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور یہ کلچر لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان یا گجرات تک ہی نہیں لندن میں بھی پایا جاتا ہے ، کشمیریوں کیلئے حق خودارادیت کے بغیر خطے میں استحکام ناممکن ہے ، حکومت کی خراب کارکردگی نے اسے دفاعی محاذ پر لاکھڑا کیا ہے ، یہی روش جاری رہی تو پیپلزپارٹی کی طرح پنجاب سے مسلم لیگ( ن) کا صفایا بھی ہو جائے گا، میں سمجھتا ہوں شہبازشریف میں اہلیت تھی کہ وہ کرپشن، لوٹ مار اور قبضہ مافیا کو چیلنج کرسکتے ہیں لیکن قبضہ مافیا کے خلاف ان کو بھی ہتھیار ڈالنا پڑے ۔

(جاری ہے)

لندن سے سکاٹ لینڈ روانگی کے وقت بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنی بدقسمت حکومت ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ثمرات بھی نہ سمیٹ سکی، اس کی بڑی وجہ کچھ مافیاز ہیں ،بدقسمتی سے انہیں سامنے لانے کے بجائے پردہ پوشی کی جاتی ہے ، بلدیاتی انتخابات کرا دئیے جاتے تو مسلم لیگ (ن) کو پنجاب سے کوئی نہیں ہرا سکتا تھا لیکن پاکستان کا بڑا سیاسی المیہ یہی ہے کہ یہاں جمہوریت کے بجائے اپنی اور اپنے خاندانوں کی مضبوطی کیلئے کام ہوتا ہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ دنیا میں ایسی جمہوریت نہیں جیسی پاکستان میں ہے ، حکومتی جماعت کے وزراء، اراکین اسمبلی اور مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے فون کرکے میری تائید کی۔ میں نے سب سے کہا کہ “ڈ±لیاں بیراں دا کچھ نہیں وگڑیا”میرے دل کی باتوں کو چارج شیٹ سمجھیں گے تو میں بتا رہا ہوں حالات اچھے نہیں، تحفظات کے باوجود شریف برادران کو ہر حوالے سے محب وطن سمجھتا ہوں،شہبازشریف اگر لینڈ مافیا کے خلاف ہیں تو بتائیں اس کے خلاف قانون کیوں حرکت میں نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :