پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

جمعرات 5 فروری 2015 10:50

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) سڑسٹھ سال سےکشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر اور بربریت کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں ، عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا ۔ جلسے جلوس ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ظلم و تشدد کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہل پاکستان آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں ۔

ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔

(جاری ہے)

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔ انیس سو نوے میں کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر پہنچی تو قابض بھارتی فوج کے ظلم کے نئے دور کا بھی آغاز ہوگیا ۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں لاکھوں کشمیری شہید ہوئے ، گھر اجڑے ، عصمتیں لٹیں ، بچے یتیم ہوئے اورقربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ۔ اہل پاکستان ہر لمحہ ، ہر قدم اہل کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔ پانچ فروری کو یوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجوڑنا ہے ، اس کے ساتھ کشمیری عوام کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ جدوجہد آزادی میں وہ تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :