ڈیرہ مراد جمالی میں جماعت اسلامی کے ضلعی آفس کا افتتاح

بدھ 4 فروری 2015 23:39

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ڈیرہ مراد جمالی میں جماعت اسلامی کے ضلعی آفیس کا افتتاح کیا گیا افتتاح جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر احمد ماندائی کے بدست سے ہوااس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ابراہیم ابڑو،ڈیرہ مراد جمالی کے امیر صالح محمد ،ودیگر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر احمد ماندائی نے کہا کہ پاکستان میں مخلص قیادت کی اشد ضرورت ہے جو کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ہے کے پی کے کے صوبائی وزیر ہو نے کے باجود اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر پاکستان بر کا دورا کر رہے ہے پاکستان کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلک کہ اس میں رہنے والے اٹھارہ کروڑ ں عوام کی ہیں پاکستان کے خدمت کر نا ہم سب پر فر ض ہیں جو ہم ہر صورت میں اپنا فرض پورا کر نے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کی تر وخوشحالی کی لئے جہدوجہد کرتے رہے گئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز دہشت گردی ،اغوا برائے تعاون ،ویگر کئی مسائل عام ہو چکے ہے ان مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق جلد قومی جرگہ بلائے گئے کل کشمیر ڈے پر جماعت اسلامی کی طرف سے پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیں جائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :