پاک فوج کے28بریگیڈیئرز کومیجرجنرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی،

ترقی پانیوالوں میں آرمی میڈیکل کورکے 7 افسران بھی شامل ہیں

بدھ 4 فروری 2015 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاک فوج کے28بریگیڈیئرز کومیجرجنرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی۔آرمی پروموشن بورڈ کااجلاس بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بریگیڈیئرز کی ترقی کے معاملات پرتفصیلی غورکیاگیا اور آرمی میڈیکل کور کے7 بریگیڈیئرز سمیت مجموعی طور پر 28بریگیڈیئرزکومیجرجنرلز کے عہد یپرترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانیوالوں میں ندیم ذکی منج، شاہین مظہرمحمود، کامران علی،محمدعامر،شاہدپرویز، حفیظ الرحمان، امجد احمد بٹ، محمد عدنان،محمد وسیم اشرف، محمدکلیم آصف، ساحرشمشادمرزا،سردار طارق امان ، طاہرمسعودبھٹہ ، اظہرعباس، نعمان محمود ، فیض حامد، نادرخان، محمد چراغ حیدر، منظوراحمد، باسط رضا ، انیس اکبرشامل ہیں جبکہ آرمی میڈیکل کور کے راحت عباس،زاہد حامد، ارشد محمود، شمریز خان ،نعیم نقی، طاہر مختار سید اور ظفراقبال شیخ کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :