کراچی، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 75 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

بدھ 4 فروری 2015 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 75 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 کارروائیوں اور 10 پولیس مقابلوں کے بعد 75 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 5 جرائم پیشہ مارے گئے۔ گرفتار ملزمان میں 2 قاتل، 2 ڈکیت، 23 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 6 منشیات فروش، 1 مفرور، 8 مشتبہ اور 33 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 ٹی ٹی پستول، 8 گرام ہیروئن، 555 گرام چرس اور شراب کی 8 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :