حکومت خیبر پختونخوا نے پشاور کی حدود کے اندراسلحہ بنانے کیلئے معائنہ و مانیڑنگ ٹیم تشکیل دیدی

بدھ 4 فروری 2015 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع پشاور کی حدود کے اندر خصوصا کارخانو مارکیٹ میں اسلحہ بنانے اور اس کی لین دین کے مراکز کے معائنوں کے مقاصد کے لیئے معائنہ و مانیڑنگ ٹیم تشکیل دی ہے۔ مذکورہ ٹیم میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا نمائندہ (جوسربراہ یا بی ایس۔17سے کم دررجے کا نہ ہو۔

(جاری ہے)

CCPOکی جانب سے نامزد ڈی ایس پی، ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے نامزد کردہ اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل کمشنر پرمشتمل ہو گی۔

معائنہ کمیٹی آرمز ایکٹ، رولز اینڈ پالیسی اور معائنہ رپورٹس، پر یونٹ کے معائنے کے ایک ہفتے کے اندر سیکرٹری محکمہ داخلہ کوپیش کرے گی۔ جبکہ مذکورہ ٹیم 5فروری2015کو صبح دس بجے معائنہ شروع کر ے گی۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :