سینٹ میں متفقہ قرارداد ، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن مرکز کا ایک ارب روپے کا پلاٹ صرف چھ لاکھ میں برائے فروخت کا معاملہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا معاملہ نیب کو بھیج دیا گیا

بدھ 4 فروری 2015 23:35

سینٹ میں متفقہ قرارداد ، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن مرکز کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سینٹ نے متفقہ طورپر ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن مرکز کا ایک ارب روپے کا پلاٹ صرف چھ لاکھ میں برائے فروخت کا معاملہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا معاملہ نیب کو بھیج دیا ۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ایم حمزہ نے پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

کابینہ بارے قائمہ کمیٹی کی چیئرمین سینیٹر کلثوم پروین نے ایوان میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ کمیٹی نے اس پلاٹ بارے سینیٹر غلام علی کے تحفظات کی چھان بین کی ہے اس پلاٹ کی فروخت میں اربوں کا ٹھیکہ ہوا ہے اور کمیٹی نے بھی یہ معاملہ نیب کے سپرد کرنے کی سفارش کی ہے تاہم ایوان نے کہا کہ سینٹ قائمہ کمیٹی کی سفارش پر اس کی تحقیقات نہ کرکے اس لئے ایوان ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے نیب کو حکم دیتی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے قرارداد میں نیب سے کہا گیا ہے کہ وہ سی ڈی اے افسران جو اس سکینڈل میں ملوث ہیں تو اس کو شامل تفتیش کرکے ان کیخلاف ریفرنس بھیجے یہ پلاٹ سابق دور حکومت میں فروخت ہوا تھا اور اس کرپشن کی نشاندہی جے یو آئی کے سینیٹر غلام علی نے کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :