کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مظاہرے، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کرے گی
بدھ 4 فروری 2015 23:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بربریت میں دن بدن اضافہ کے خلاف اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لیے جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مظاہرے، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ لاہور میں ریلی کی قیادت حافظ عبدالغفار روپڑی فرمائیں گے۔ اس موقع پر کشمیر میں سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی پامالیوں ، حراستی ہلاکتوں و گمشدگیوں اور فرضی جھڑپوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
اور بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینارز اور مظاہروں میں کشمیری بھائیوں پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔(جاری ہے)
دریں اثناء انہوں نے بتایا کہ عالم کفر کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بھارتی ظلم و ستم کی روک تھام کے لیے جماعت اہل حدیث لاہور کے زیر اہتمام ”حرمت رسول اور یکجہتی کشمیرسیمینار “ آج دن 11بجے پریس کلب لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
سیمینار میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا امجد خان، مولانا زبیر احمد ظہیر، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر، رانا محمد نصر اللہ خاں، مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما خصوصی شرکت فرمائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.