ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کی ریگولیشن کی سمری جلد تیار کر لی جائے گی ڈی جی ہیلتھ پنجاب،

علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال اورالائیڈ ہیلتھ سٹاف لاہور کے ایپکا یونٹس کی ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو 21ویں سکیل میں ترقی ملنے پر مبارک باد،ڈاکٹر زاہد پرویز کی ملازمین دوستی پر ان کے شکر گزار ہیں محمد سلیمان خان صدر ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف لاہور

بدھ 4 فروری 2015 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کی ریگولیشن کی سمری جلد تیار کر لی جائے گی ڈی جی ہیلتھ پنجاب،ایپکا علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایپکا جناح ہسپتال اور ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف لاہور کی ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو 21ویں سکیل میں ترقی ملنے پر مبارک باد،ڈاکٹر زاہد پرویز کی ملازمین دوستی پر ان کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز محمد سلیمان خان صدر ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف لاہور نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کو21ویں سکیل میں ترقی ملنے پر ان سے خصوصی ملاقات اور مبارک باد دینے کے موقع پر کیا اس موقع پر لالہ محمد اسلم صدر ایپکا علامہ اقبال میڈیکل کالج،زاہد اقبال کمبوہ چیئرمین ایپکا جناح ہسپتال بھی موجود تھے لالہ محمد اسلم نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کوپھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی بھی پیش کی خوشی کے اس موقع پر ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی ڈیمانڈ پر ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کی ریگولیشن کی سمری جلد تیار کر لی جائے گی ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے صدر محمد سلیمان خان نے چار درجاتی سروس سٹرکچر جاری کرنے پرڈی جی ہیلتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزڈاکٹر زاہد پرویز کی ملازمین دوستی پر ان کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :