پیپلز پارٹی کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔خانزادہ خان،

پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر عوامی اْمنگوں کے مطابق حل کرئیگی ،محمد ہمایوں خان

بدھ 4 فروری 2015 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کشمیر کی آزادی پیپلز پارٹی کی اولین ترجہح ہے انڈیا بندوق کی زور سے کشمیر کے عوام کو اپنا غلام نہیں بناسکتابھارت کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی ہر فورم میں جدوجہد کرئیگی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر خانزادہ خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان نے یوم کشمیر کے حوالے سے کیا ۔

(جاری ہے)

خانزادہ خان نے کہا کہ 67 سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل نہیں ہوسکاکشمیر کی آزادی پیپلز پارٹی کی اولین ترجہح ہے پوری قوم کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایاجائیگا یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سیمنار منعقد کئے جائینگے۔محمد ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر عوامی اْمنگوں کے مطابق حل کرئیگی مسئلہ کشمیر پیپلز پارٹی کے ترجہحات میں شامل ہے پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے ۔