پیپلز ایس ایف ضلع مردان اور صوبی کے لیے ارگنائزنگ کمیٹی کا اعلان۔

بدھ 4 فروری 2015 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و پیپلز ایس ایف آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ گوہر انقلابی کے زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع مردان اور صوابی کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق ضلع صوابی کے لیے سید خان، مصرت خان ا ور اسرار خان جبکہ اسماعیل خان،سلمان خان،اسفندیار خان اور سید خان کو ضلع مردان کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نامزد کردے گئے۔

پیپلز ایس ایف آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ گوہر انقلابی نے کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ ایک مہنے کے اندر اندر دونوں اضلاع میں واقع تمام یونٹ ،کالج،یونیورسٹی میں تنظیم نو مکمل کر کے رپورٹ صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کو بھیج دے جس کے بعد دونوں اضلاع اور ڈویژن میں پیپلز ایس ایف کا کنونشن منعقد کیا جائیگا۔