پٹرلیم کی قیمتوں میں کمی کا عام عوام کو فائدہ پہنچنا چاہئیے،مہر سلطانہ

بدھ 4 فروری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی انفارمیشن سیکرٹری اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کا پیڑلیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔ لیکن اس کمی کا عام عوام کو ضرور فائدہ پہنچنا چاہئے کیونکہ ٹراسپوٹرز کرایہ میں کمی نہیں کرتے اور ایک سہولت ہوتے ہئے بھی عوام کو محروم رہنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے باعث اشیا ء خورد و نوش کی قیمت میں کمی عوام کا حق ہے لیکن حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو اس سلسے میں کوئی ریلف نہیں مل رہا ۔ وفاقی حکومت خصوصا صوبائی حکومت کو چایئے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی سے جو فائدہ عوام کو دسری اشیاء کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملنا چاہئے اسکے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جا ئے ۔اور ان گرانفروشوں کو سزا دی جائے جو حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے ۔ تاکہ عام عوام کو زندگی گزارنے کے لیئے بنیادی ضروریات ِ زندگی سستے داموں مل سکے ۔