جماعة الدعوة کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سندھ بھر میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا

بدھ 4 فروری 2015 23:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) جماعة الدعوة کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سندھ بھر میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حیدرآباد ، میرپورخاص، نواب شاہ، سانگھڑ، سکھر، دادو، میہڑ، گولارچی، بدین، تھرپارکر اور دیگر علاقوں میں کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کیخلاف کیمپس لگائے گئے ہیں جس میں مسئلہ کشمیر اور ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر زیادتیوں کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے گئے ہیں جن کیمپوں پر کشمیر کے حوالے سے لٹریچر ، کتابچے ،پلے کارڈ اور ہیڈبلز تقسیم کئے جارہے ہیں ، حیدرآباد میں حیدرچوک، گاڑی کھاتہ چوک، سبزی منڈی چوک، گرونگر چوک، لطیف آباد، قاسم آباد، حسین آباد، اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے جاچکے ہیں جس کا مقصد ہندوستان کی جانب سے یو این او کی قراردادوں کی خلاف ورزی ، مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنا ، ظلم وبربریت کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی منظر کشی کی گئی ہے ان کیمپوں میں مسلسل کشمیر کے حوالے سے لوگوں کی شرکت کیلئے خصوصی دعوت دی جارہی ہے تاکہ وہ کشمیر ریلیوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، جماعة الدعوة صوبہ سندھ کے امیر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے اہم ہے ، بانی پاکستان کے قول کے مطابق یہ پاکستان کی شہ رگ ہے اس شہ رگ کو دشمن سے چھڑانا ہمارا فرض ہے، تکمیل پاکستان تب ہوگا جب کشمیر آزاد ہوگا اسی طریقے سے آج سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور سندھ کے ہر شہر میں کشمیر کے حوالے سے جلسے ، پروگرام اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جس میں سندھ بھر کی عوام کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے وہ شرکت کرکے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :