سیاسی جماعتوں کو گروپ بندی سے نقصان ہو تا ہے،پارٹی مضبوط ہوتی ہے تو فرد خود بخود مضبوط ہوتے ہیں،ڈاکٹر نثار مورائی

بدھ 4 فروری 2015 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کراچی میں رہنے والے چا لیس سے پچاس لاکھ پختونوں پر فرض عائد ہوتاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر سندھ کے نمک کا حق ادا کریں جس کے لئے پختونوں میں سے ایسے لوگوں کی سخت ضرورت ہے جو پختونوں رسم و رواج کے تحت ناراض کارکنوں کو پیا ر سے مناکر یا جرگہ کرکے پیپلز پارٹی کو مزید پاور فل بناسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنےئر رہنماو فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کے چےئرمین ڈاکٹر نثار مورائی نے اپنے آفس میں سابقہ ایم پی اے امان اللہ محسودکی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو پختون پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ان کو اپنے گھر کا فرد سمجھتے ہیں ایک ہی گھر میں رہ کر اور مل کر پارٹی کے ڈسپلن کے تحت کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نثار مورائی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو گروپ بندی سے نقصان ہو تا ہے ۔پارٹی مضبوط ہوتی ہے تو فرد خود بخود مظبوط ہوتے ہیں ۔پارٹی کے ورکروں کو عزت دینا میں اپنا ضرض سمجھتا ہوں ۔

عزت دوکانوں سے نہیں ملتی ہے ۔عزت دینے سے عزت ملتی ہے ۔پیپلز پارٹی کو منظم کر نا ہمارے پروگرام میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ جب سے ایف سی ایس کا چےئرمین بنا ہو ں اس سے پہلے ایف سی ایس کے چےئرمین کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا ۔میں نے محدودو سائل سے ایف سی ایس کو ایک نئی پہچان دی ہے ۔پیپلز پارٹی کے ورکراور دوست ہمار ا سرمایہ ہیں جن کی قدر کرنا میں اپنا ضرض سمجھتا ہوں ۔

اس موقع پر اے این پی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابقہ ایم پی اے امان اللہ محسود نے کہا کہ ڈاکٹر نثار مورائی پیپلز پارٹی سندھ کا شیر ہے۔ انہونں نے پیپلز پارٹی کے غریب ورکروں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ہمت سے کام کیا ہے ۔ میں ہم اے این پی کی کشتیاں جلاکر شامل ہوئے ہیں ۔ انہوں کہا کہ ایم کیوایم ،اے پی ایم ایل اور دوسری جماعتوں نے ہمیں کروڑوں روپے کی آفر کی مگر ہم نے سندھ میں رہتے ہوئے سندھ کی مٹی کا قرض ادا کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی میں آئے ہیں ۔

ہم پیپلز پارٹی میں ورکر بن کر کراچی کو پی پی پی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے ۔ڈاکٹر نثا ر مورائی جیسے بہادر لوگ پیپلز پارٹی میں موجو د ہیں تو جیالوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے ۔اس موقع پر اے این پی سے پی پی پی میں شا مل ہونے والے اقبال کا کڑ نے کہا کہ سندھ سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں جب تک زندہ ہیں خدمت کرتے رہیں گے اس موقع پر ایف سی ایس کے وائس چےئرمین سلطان قمر صدیقی نے آئے ہوئے مہمانوں کو ویلکم کیا جب کہ وفد میں شامل صدرالدین آغا،طارق محسود، خالد خان ، علی خان بونیری، کاشف مروت ، حنیف ایڈوکیٹ ، نور خان ،ساجد خان مقبول لاکھو، نعیم خان ، ایوب خان ،عبدالسلام میرانی، محمد ادریس میرانی، عبدالرؤف، ہارون آفریدی شامل تھے ۔

جبکہ ایف سی ایس کے محمد خان چاچڑ، ابوذر ماڑی والا، محمد عمر جت ، رانا شاہد ، سلیمان سندھی، آغاناصر ، ستار بھٹی، حمید بھٹو، ،منظر عباس بھی موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :