ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں، محمد شاہد غوری،

اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کوبھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کو فوری ختم کرائے، سینئر مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک

بدھ 4 فروری 2015 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتا رکر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے ۔کشمیر ی مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کوبھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کو فوری ختم کرائے۔

پاکستان سنی تحریک حکومت کے ساتھ مل کر کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کراکر دم لے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرمرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد غوری نے کہا کہ کشمیر کا بہترین حل مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے تلاش کیا جاسکتا ہے،مگر افسوس کے مسلمان دنیا بھر میں تنہائی اور احساس محرومی کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کو امریکی باندھی بنادیا گیا ہے او آئی سی مسلمانوں کی بجائے کسی اور کی نمائندگی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ورنہ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچاسکتا، پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر کبھی بھی مکمل نہیں ہوسکتا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ایسے فرد کو بنایا گیا ہے جنہوں نے کشمیر کمیٹی کے نام پر پروٹوکول تو حاصل کیا مگر کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مثبت فیصلے یا اقدامات نہیں کیے،کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے فرد کو کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے جو پاکستان سے محبت اور دہشت گردوں سے نفرت کرتا ہو۔