کوئٹہ،پرنسپل آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میجر جنرل سلمان علی کا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کینٹ کا دورہ

بدھ 4 فروری 2015 23:19

کوئٹہ ا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پرنسپل آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میجر جنرل سلمان علی نے گزشتہ روز کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا انکے ہمراہ پروفیسر آف سرجری میجر جنرل سہیل حفیظ اور پروفیسر آف میڈیسن بریگیڈئیر اسلم خان تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میجر جنرل سلمان علی نے کالج کے نظم وضبط اور اکیڈمک ماحول کی تعریف کی انہوں نے سی پی ایس پی کے آنیوالے الیکشن کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا انہوں نے اساتذہ سے پوسٹ گریجویٹ کے حوالے سے مسائل اور انکے تدارک کیلئے تبادلہ خیال بھی کیا اس موقع کمانڈنٹ سی ایم ایچ بریگیڈئیر جنید ڈی ایم ایس لاگ بریگیڈئیر حبیب الرحمن پر سینئر فیکلٹی ممبران کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ اور بولان میڈیکل کالج کوئٹہ بھی موجود تھے بعدازاں مہمانوں کو پرنسپل پروفیسر عبدالودود اور بریگیڈئیر زاہد حمید نے شیلڈ اور سوینئر پیش کئے۔