وفاق کا شکارپور سانحہ اور لاڑکانہ ڈویزن کی بجلی بندش سمیت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک پر انتہائی افسوس ہوا ہے،عادل الطاف انڑ

بدھ 4 فروری 2015 23:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے اپنے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ وفاق کا شکارپور سانحہ اور لاڑکانہ ڈویزن کی بجلی پر بندش سمیت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک پر لاڑکانہ ڈویزن کے عوام کو انتہائی افسوس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی نے جان بوجھ کر لاڑکانہ سمیت سندھ کے ساتھ انصافی کررہا ہے حیسکو کے مقابلے میں سیپکو غریب پاور تقسیم کرنے والی کمپنی ہے جس حساب سے سیپکو کی عوام کو بجلی کی مد میں رلیف دیاجائے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویزن کے اندر 27فیڈرز کی بجلی بند کرنے کے ساتھ بلوں کی ادائیگی میں خاطرخواہ اضافہ نہ کیاجائے، انہوں نے کہا کہ گیریلو میں 30رائس ملز چل رہے ہیں بجلی بہتر نہ ہونے کے باعث رائس ملز آئل پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو تمام زیادہ نقصان ہورہا ہے عوام کو بہتر بجلی دی جائے تاکہ گیریلو کے رائیس ملرز بجلی کے کنیکشن حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویزن کی بجلی بند کرکے عوام کو مزید غربت اور افلاس کے دلدل میں پھنسایاجارہاہے لاڑکانہ اور لاہور میں واضع فرق کیاجارہا ہے شکاپور سانحہ پر وفاقی سرکار کی خاموشی پر سندھ کے عوام میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، سندھ کے منتخب حکمران خاموش ہیں اور ان کے زبان پر تالہ لگاہوا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت کو سندھ کے اہم مسائل پر آواز اٹھانا چاہیے اور ملک میں جمہوریت کے نام پر کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :