ماری اسٹوپس کے زیر اہتمام کینسر کے عالمی دن کے موقع پرواک کا اہتمام کیا گیا

بدھ 4 فروری 2015 23:10

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) ماری اسٹوپس کے زیر اہتمام کینسر کے عالمی دن کے موقع پرواک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی نے کی جبکہ واک میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں صحافی ، وکلاء این جی ایوز ، ٹیچرز کواتین ،ڈاکٹرز نے شرکت کی واک کے شرکاء سے ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شبیر احمد بنگلزئی، میر حیدر شاہوانی ، مس ثمینہ ، میر شہباز خان باروزئی و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ سبی محکمہ ہیلتھ کے ساتھ کینسر کے موضی مرض کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کرے گیانہوں نے کہا کہ کینسر ایک خطرناک مرض ہے جس کی آگاہی عوام میں وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو اس مرض سے بچانا بے حد ضروری ہے ریلی کے اختتام پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔