مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے بلندی درجات ،ایصال ثواب کیلئے 6 فروری کوتعزیتی اجلاس رکھا گیا ہے، مولانا توصیف احمد

بدھ 4 فروری 2015 23:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد کے مبلغ مولانا توصیف احمد نے بتایا ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے بلندی درجات اور ایصال ثواب کیلئے 6 فروری جمعہ کو سہ پہر3بجے تعزیتی اجلاس رکھا گیا ہے جس میں مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا قاضی احسان احمد،مولانا محمدعلی صدیقی مرحوم کی زندگی اوردینی خدمات پر روشنی ڈالیں گے، اجلاس میں 24 اپریل کومیانی روڈپر منعقدہ تاریخ ساز ختم نبوہ کانفرنس سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔