سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی ، 25 دہشتگرد ہلاک ، 7 ٹھکانے تباہ

بدھ 4 فروری 2015 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔کارروائی کے نتیجہ میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ۔ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سنزیلہ اور خیبر ایجنسی میں تراہ کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ ہو گئے جبکہ 25 دہشتگرد مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :