وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کی منظوری دیدی

بدھ 4 فروری 2015 22:59

وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سفارش پر عثمان یوسف مبین کو چیرمین نادرا مقرر کردیا ہے، عثمان یوسف مبین نادرا میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کررہے تھے جن کی بطور چیرمین تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو چیئرمین نادرا کیلئے 3 نام بھجوائے گئے تھے جن میں عمر شیخ، عثمان اور کرنل طلحہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے طارق ملک کو چیرمین نادرا کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد امتیاز تاجور کو قائم مقام چیرمین نادرا مقرر کیا گیا تھا۔