جمشید دستی کا مظفرگڑھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کیلئے ملتان میں احتجاجی مظاہرہ،

پروین کے اغوا میں ڈی پی او مظفرگڑھ رائے ضمیرالحسن ملوث ہے،جمشید دستی کا الزام

بدھ 4 فروری 2015 22:53

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مظفرگڑھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کیلئے ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیامیڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال کی رہائشی منصب مائی کی چودہ سالہ بیٹی پروین چھ ماہ قبل اغوا ہوئی تھی، ملتان پریس کلب کے باہر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مغوی لڑکی کی والدہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا، جمشید دستی نے الزام عائد کیا کہ پروین کے اغوا میں ڈی پی او مظفرگڑھ رائے ضمیرالحسن ملوث ہے اور وہ اس سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے، جمشید دستی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ لڑکی کو ڈی پی او مظفرگڑھ سے بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :