پی ٹی اے نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لیا

بدھ 4 فروری 2015 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران سیالکوٹ کے ایک گاؤن میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران دو وی او آئی پی گیٹ ویز، 16 پورٹس، سوئچز، سمز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موڈیم پر مشتمل غیر قانونی ایکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہو سکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جا سکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :