وزیرداخلہ کی سمز کی تصدیق کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت ،

دو کروڑ بائیس لاکھ سمز کی پہلے ہی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ، عمل کو مقرر وقت میں پورا کرلیاجائیگا ، اجلا س سے خطاب

بدھ 4 فروری 2015 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سمز کی تصدیق کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دو کروڑ بائیس لاکھ سمز کی پہلے ہی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے اس عمل کو مقرر وقت میں پورا کرلیاجائیگاوہ بدھ کے روز اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیا کہ دو کروڑ بائیس لاکھ سمز کی پہلے ہی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے اور اس عمل کو مقرر وقت میں پورا کرلیاجائیگا۔وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ دہشتگردی کی مالی امداد کے کیسوں کا سرگرمی سے جائزہ لیں اور حوالہ ،ہنڈی کے ذریعے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے کیسوں کو نظر میں رکھیں ۔انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی اہم عمارتوں اور تنصیبات کا سیکورٹی سروے کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :