وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی غرض سے سوات میں پی آئی اے نے تربیتی سینٹر قائم کردیا،

تربیت گاہ کے قیام سے سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو ایئرکلاس مینٹی نینس کے شعبے میں تربیت سے مستفید ہوں گے، شجاعت عظیم

بدھ 4 فروری 2015 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی غرض سے جاری پروگرام کے حوالے سے سوات میں پی آئی اے نے تربیتی سینٹر قائم کردیا۔ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے اس نئے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شجاعت عظیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت گاہ کے قیام سے سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو ایئرکلاس مینٹی نینس کے شعبے میں تربیت سے مستفید ہوں گے۔

اس سے قبل لاہور، راولپنڈی اور نواب شاہ میں اس طرح کے ٹریننگ سینٹر قائم ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں مزید برانچ قائم کی جائیں گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے سوات ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا اور سول ایوی ایشن حکام کو جلد از جلد سوات ایئرپورٹ آپریشنل کرنے کی ہدایت کی تاکہ علاقے کے لوگوں کو سفری سہولیات جلد سے جلد فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :