اولڈسٹی ایریا اور لیاری کے جیالوں کا بلدیاتی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان

بدھ 4 فروری 2015 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) اولڈسٹی ایریا اور لیاری کے جیالوں نے بلدیاتی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنوں اور علاقے کی سماجی تنظیموں کا اجلاس سابق یوسی ناظم اور سندھ کونسل کے رکن یوسف ناز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علاقے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہاکیا گیا کہ لیاری اور او لڈ سٹی ایریا کو بلدیاتی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے یہاں کے عوام پینے کے پانی اور سیوریج کی سہولت سے محروم ہیں یہاں تک کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے بلدیہ جنوبی کا عملہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا کے ایم سی کی کسی اسکیم میں ان علاقوں کا کوئی حصہ نہیں پارٹی کارکنوں کا وزیر بلدیات سے کوئی رابطہ نہیں اس صورتحال میں علاقے میں پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے وزیروں کو اس نازک صورتحال کا اندازہ نہیں ہورہا پارٹی کارکنوں نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیروں اور بیوروکریسی کے اس رویہ کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کر کے دھرنا دیں گئے
؎

متعلقہ عنوان :