بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی ہر طرح سے مکمل مدد کی جائے گی،مولانا سید ولی اللہ شاہ امروٹی

بدھ 4 فروری 2015 22:39

شکارپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) شکارپور میں مرکزی کربلا معلی پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہدا کو ایصال ثواب کیلئے امروٹی ہاؤس شکارپور میں قران خوانی و دعا اجتماع ہوا جس میں درگاہ عالیہ قاریہ اشرفیہ امروٹ شریف کے سجادہ نشیں اور جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی شوری کے رکن اور صوبہ سندھ کے نائب امیرحضرت مولانا سید سراج احمد شاہ امروٹی، جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی شوری کے رکن سید ولی اللہ شاہ امروٹی ،گڑہی یاسین کے امیرسید رشداللہ شاہ امروٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ہولناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور شہداکے بلند درجات کیلئے دعا مانگی اجتماعی دعا میں سید طاہر حسین شاہ امروٹی،سید اہل اللہ شاہ امروٹی ،مولانا عبدالرحیم گوپانگ ،مولانا عبدالحق پنہوار،مولانا علی محمد سنہدڑو،ڈاکٹر فواد،محمد اسحاق اوڈھوسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے اس موقعے پر سید ولی اللہ شاہ امروٹی نے کہاکہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی ہر طرح سے مکمل مدد کی جائے گی اور کربلا معلی جاکر جائے واردات کا معائنہ کیا اور ان شہیدوں کے ورثا سے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :