سانحہ شکارپور کی شہدا کا8مارچ کو چہلم منانے کا اعلان

بدھ 4 فروری 2015 22:39

شکارپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)شیعہ علماء کاؤنسل ضلع شکارپو رکا اجلاس ضلع صدر مولانا ظہور الدیں میکھوکے ہواجس میں کامران علی حاجانو،نادر علی حاجانو،JSOکے آرگنائیزراظہر علی حاجانہ نے شرکت کی اجلاس میں رہنماؤں نے کہاکہ ہم ضلع انتظامیہ شکارپور کو مسلسل آگاہ کرتے آرہے ہیں مگر ضلع حکومت نے کوئی نوٹیس نہیں لیااور بہت بڑا سانحہ رونما ہوگیا اور اس کے بعد بھی شیعہ مدارس ،مسجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ شکارپور کے شہدا کا 08مارچ 2015کو لکھی در گھنٹاگھر چوک پر منانے کا اعلان کیاجس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی شرکت کریں گے۔